بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم چندر مکھی 2 نے ریلیز ہونے کے پہلے دن باکس آفس پر 7.5 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔
فلم چندر مکھی 2 کی ہدایت کاری پی واسو نے کی ہے جس میں راگھوا لارنس اور کنگنا رناوت نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
اس فلم میں اداکارہ کنگنا رناوت کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
فلم چندر مکھی 2 میں اداکارہ کنگنا کو بادشاہ کے دربار میں ایک رقاصہ کا کردار ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فلم کے قابل ذکر اداکاروں میں رادھیکا سرتھ کمار، لکشمی مینن، راؤ رمیش، اور ماہیما نمبیار شامل ہیں۔
فلم کا میوزک ایم ایم کیروانی نے ترتیب دیا ہے اور فلم کو لائکا پروڈکشنز نے تیار کیا ہے۔
سال کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ساؤتھ سپر اسٹار راگھوا لارنس اور نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کنگنا رناوت کی ہارر کامیڈی فلم چندر مکھی 2 کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے 28 ستمبر کو ریلیز ہونے والی چندر مکھی 2 سال 2005 کی ہارر کامیڈی چندر مکھی کا سیکوئل ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
