امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں دنیا کا سب سے بڑا کلچر فیسٹیول ہوا جس میں گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کے بیٹے سانول عیسی خیلوی بطور ساونڈ انجینئر شامل ہوئے۔
یہ کلچر فیسٹیول 2 روز تک جاری رہا، جس میں دنیا بھر سے 180 ممالک کے میوزک بینڈز، ڈانس گروپ، اور وفود نے شرکت کی۔
کلچر فیسٹیول دنیا کا سب سے بڑا فیسٹیول ہے جس میں ہر سال ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں۔
فیسٹیول کے ذریعے میوزک بیندز، ڈانس گروپس کو پرفارم کرنے کا بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کرنے کے علاوہ میوزک پر مختلف سیشنز بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔
اس سال بھی کلچر فیسٹیول میں 4 ہزار میوزک بینڈز شامل ہوئے، فیسٹیول کی خاص بات یہ رہی کہ پاکستانی گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کے صاحبزادے سانول عیسی خیلوی نے بطور سائونڈ انجینئر کی خدمات انجام دیں۔
سانول عیسی خیلوی کا کہنا تھا کہ بطور موسیقار اور گلوکار اپنے کام سے میوزک کی خدمت کی، کلچر فیسٹیول جیسے بین الاقوامی ایونٹ میں بطور سائونڈ انجینئر کام کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔
واضح رہے کہ کلچر فیسٹیول 30 ستمبر سے 1 اکتوبر تک جاری رہا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















