جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ناگا بھوشانہ کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ناگا بھوشانہ نے ریاست کرناٹک کے صدر مقام بنگلور میں ایک فٹ پاتھ پر کھڑے جوڑے کو اپنی گاڑی سے ٹکر مار دی۔
اس واقعے کے نتیجے میں 48 سالہ خاتون موقع پر ہلاک ہوئی جبکہ اسکا 58 سالہ شوہر شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اسکی سرجری جاری ہے۔
بعدازاں ناگا بھوشانہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس میں ان پر تیز رفتاری اور لاپرواہی پر مبنی ڈرائیونگ کے الزامات ہیں۔
واضح رہے کہ اس واقعے کے حوالے سے 37 سالہ ناگا بھوشانہ کی جانب سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
