پاکستانی ٹک ٹاکر صندل خٹک سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صندل خٹک کے ساتھ مبینہ طور پر سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی نے ویزے کی مد میں فراڈ کیا، فراڈ کرنے والے شخص کا تعلق لاہور سے ہے۔
صندل خٹک کا کہنا ہے کہ متعلقہ شخص پیسے لے کر پاسپورٹ رکھ لیتا ہے اور ویزا منسوخ کی اسٹیمپ دکھا دیتا ہے اور اس کام کے 10 ہزار ریال بٹور چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف ایف آئی اے میں رپورٹ درج کرواؤں گی۔
دوسری جانب ایف آئی اے حکام نے کہا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















