Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امیتابھ بچن اور رجنی کانت 32 سال بعد ایک ساتھ کام کریں گے

بالی ووڈ بگ بی اور سپر اسٹار رجنی کانت 32 سال بعد اسکرین پر ایک ساتھ کام کریں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے رجنی کانت کی فلم تھیلیور 170 کی کاسٹ میں شامل ہونے کے لئے رضامندی ظاہر کردی ہے جس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب پروڈکشن ہاؤس نے فلم تھلیور 170 کے حوالے سے رجنی کانت کا پوسٹر بھی شیئر کردیا ہے ۔

 

لائکا پروڈکشنز کے تعاون سے بننے والی فلم کا اعلان مارچ میں کیا گیا تھا جسے جئے بھیم شہرت کے ٹی جے گناویل ڈائریکٹ کریں گے۔

انیرودھ روی چندر اس تامل فلم کے لیے موسیقی سے منسلک ہیں، جسے سباسکرن پروڈیوس کریں گے۔

اس کے علاوہ اداکار فہد فاصل اور رانا دگوبتی فلم میں رجنی کانت کے ساتھ کام کریں گے جبکہ کاسٹ میں ریتیکا سنگھ، منجو واریر اور دشارا وجین بھی شامل ہیں۔

تھلائیور 170، اس فلم کا عارضی عنوان ہے جس میں امیتابھ بچن 32 سال بعد اداکار رجنی کانت کے ساتھ کام کریں گے۔

 دونوں معروف اداکار نے آخری بار 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ ہم ‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اب وہ 32 سال بعد پھر ایک ساتھ ایک فلم میں نظر آئیں گے۔

 امیتابھ بچن نے رجنی کانت کے ساتھ زیادہ کام نہیں کیا ہے لیکن پھر بھی وہ ان کے بہت بڑے حمایتی رہے ہیں اور ان کی فلم ’روبوٹ‘ کے لئے ہونے والی پریس کانفرنس کا بھی حصہ تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version