Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایمان مزاری کے ولیمے کی شاندار تقریب

خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی نامور قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری کے ولیمے کی شاندار تقریب کی تصاویر اور ویڈیو کافی وائرل ہو گئی ہیں۔

گزشتہ روز ملتان میں ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ایمان مزاری نے آتشی رنگ کا عروسی جوڑا پہنا جبکہ دلہاعبدالہادی نے تقریب کی مناسبت سے تھری پیس سوٹ زیب تن کیا۔

 ایمان مزاری کے شوہر عبدالہادی بھی انسانی حقوق کے وکیل،ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور فیئر ٹرائل ڈیفینڈرز کے بانی ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

حال ہی میں سابق سیاستدان شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرکے اپنی شادی کا اعلان کیا۔

اس تصویر کے ساتھ ایمان مزاری نے کیپشن میں انگوٹھی اور دل والا ایموجی بھی شامل کیا جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک

دوسری جانب انسانی حقوق کے وکیل عبدالہادی نے بھی اپنے سوشل اکاؤنٹ پر ایمان مزاری کی پوسٹ شیئر کی اور کیپشن میں شادی کی تصدیق بھی کی۔

ایمان مزاری کی خاموشی سے شادی اور پھر اچانک سوشل میڈیا پر شادی کی تصویر کے ساتھ اعلان پر حیرت میں مبتلا نامور سماجی کارکن و گلوکار شہزاد رائے نے بھی تبصرہ کیا جوکہ کافی وائرل ہوا۔

 شہزاد رائے نے ایمان مزاری کی شادی کی تصویر کو ری پوسٹ کرکے اس جوڑے کو  شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے مزاحیہ انداز اپنا کر لکھا کہ ’جب دو کارکنوں کی شادی ہوجائے تو تیزی سے سرگرمیوں کی ضمانت دی جاسکتی ہے‘۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version