مشہور و معروف کینیڈین ریپر اوبرے ڈریک گراہم کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ رات 2 بجے ٹورنٹو میں پیش آیا۔
:max_bytes(150000):strip_icc():focal(745x242:747x244):format(webp)/drake-toronto-home-shooting-tout-050724-7361479ae5704d04856aa340e971fdf2.jpg)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ زخمی سیکیورٹی گارڈ گلوکار کے گھر پر ملازم ہے جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے یہ بتانے سے گریز کیا ہے کہ فائرنگ کے وقت ڈریک گھر پر موجود تھے یا نہیں تاہم ان کی ٹیم سے رابطے میں ہے جو تحقیقات میں تعاون کر رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک سے زیادہ ملزمان ملوث ہیں جو کہ گاڑی میں فرار ہوئے۔
تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی ویڈیوز سے مدد لی جائے گی، فائرنگ کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔




















