Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نامور شاعر احمد فراز کی 16ویں برسی آج منائی جارہی ہے

رومانوی شاعر احمد فراز کی 16ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

احمد فراز 14 جنوری 1931 کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے، شاعری انہیں ورثے میں ملی، احمد فراز نے تین زبانوں اردو، فارسی اور انگریزی میں ایم اے کیا۔

1960 میں وہ زیر تعلیم ہی تھے جب ان کی شاعری کا پہلا مجموعہ ’’تنہا تنہا‘‘ شائع ہوا، انہوں نے اپنے لفظوں سے شاعری کو نئی جہتوں سے روشناس کرایا۔

بہت سے نامور گلوکاروں نے احمد فراز کی شاعری کو چار چاند لگائے، مہدی حسن اور میڈم نور جہاں نے احمد فراز کی غزلیں گا کر خوب شہرت پائی۔

چھ دہائیوں پر محیط ادبی زندگی پر اُن کو کئی اعزازات سے نوازا گیا جن میں ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، ہلال پاکستان اور نگار ایوارڈز شامل ہیں۔

احمد فراز کے شعری مجموعوں میں ’’تنہا تنہا‘‘، ’’جاناں جاناں‘‘، ’’خواب گل پریشاں ہے‘‘، ’’درد آشوب‘‘، ’’نابینا شہر میں آئینہ‘‘، ’’بے آواز گلی کوچوں میں‘‘، ’’شب خون‘‘، ’’میرے خواب ریزہ ریزہ‘‘ اور ’’اے عشق جفا پیشہ‘‘ شامل ہیں۔

احمد فراز 25 اگست 2008 کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔