Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یومِ دفاع و شہداء؛ شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت اور قومی اتحاد کے جذبے سے سرشار

یومِ دفاع و شہداء، سرحدوں کے محافظوں، غازیوں اور شہداء کی لازوال شجاعت کو سلام پیش کرنے کا دن ہے

یوم دفاع و شہدا کے موقع پر پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور اتحاد کے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے شہدائے وطن اور غازیوں کی لازوال قربانیوں اور شجاعت کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

یومِ دفاع و شہداء، سرحدوں کے محافظوں، غازیوں اور شہداء کی لازوال شجاعت کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔

شوبزانڈسٹری کے معروف ادکاروں اور ہدایت کاروں نے ملکی ترقی کے لیے وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔

شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم ہر مشکل کو حوصلے اور ثابت قدمی سے عبور کرتے ہوئے روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے، ہر پاکستانی کا غیرمتزلزل عزم ہے کہ وہ پاکستان کو اپنی منزل اور دھرتی کی ترقی کو ہی اپنی ترقی تصور کرتا ہے۔

فنکاروں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ کسی بھی بیرونی سازش کے خلاف وطنِ عزیز کی سالمیت کے لیے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔ یہ تاریخ ساز دن قومی یکجہتی کی تجدید اور مادرِ وطن پرنثار ہونے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version