Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مداحوں کا انتظار ختم؛ سارہ خان نے پہلی بار اپنی ننھی پری کا چہرہ دکھا دیا

سارہ خان کی چھوٹی بیٹی کی پہلی جھلک نے سب کی توجہ حاصل کرلی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنی چھوٹی بیٹی رانیہ کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

اداکارہ سارہ خان نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ ٹیلی ویژن پر اپنی چھوٹی بیٹی رانیہ کا چہرہ دکھایا۔

پروگرام کے دوران میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ خان نے بتایا کہ اس سے قبل میں نے کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا تھا اس لیے یہ پہلا موقع ہے جب ناظرین رانیہ کو دیکھ رہے ہیں۔

دوسری جانب گلوکار فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ننھی رانیہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں جس کے بعد مداحوں کی جانب سے بھی ان تصاویر میں دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version