پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر زندگی اور رشتوں کی حقیقت سے متعلق ایک خوبصورت اور فکر انگیز پیغام شیئر کیا ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’’اگر یہ قسمت میں لکھا ہے تو یہ مزید گہرا ہوتا جائے گا اور اگر یہ کرموں کا نتیجہ ہے تو یہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔‘‘
اداکارہ کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے پیغام کو سراہا جبکہ کچھ نے اس حوالے سے اپنی مختلف آرا کا اظہار کیا۔
تاہم عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کیے گئے اس پیغام میں قسمت اور اعمال کے انسانی زندگی اور رشتوں پر پڑنے والے اثرات کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔
