Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا چاہتی‘‘! درفشاں سلیم کی انسٹا اسٹوری توجہ کا مرکز بن گئی

اداکارہ درفشاں سلیم کی جذباتی پوسٹ نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کردیا

پاکستان کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ایک جذباتی پیغام سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے جس میں ماضی کی جانب پلٹ کر نہ دیکھنے اور خود کو دوبارہ جذباتی تکلیف سے بچانے کا اظہار کیا گیا ہے۔

اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’’پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا چاہتی، پیچھے مڑوں گی تو پتھر کی بن جاؤں گی۔ میں بار بار پتھر کی نہیں بن سکتی۔‘‘

درفشاں سلیم نے اپنی اسٹوری میں اس پیغام کے علاوہ کسی خاص واقعے یا پس منظر کی وضاحت نہیں کی۔

اداکارہ کی اس پوسٹ نے مداحوں کو اس کے مفہوم پر غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ پیغام ان کی ذاتی زندگی کے کسی تجربے سے متعلق ہے یا محض ایک عمومی احساس کا اظہار ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version