Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مختصر لباس کا بڑھتا رجحان؛ کنول آفتاب پاکستانی برانڈز پر برس پڑیں

روایتی ملبوسات کہاں گئے؟ کنول آفتاب نے پاکستانی برانڈز کو مشورہ دے دیا

پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کنول آفتاب نے مقامی فیشن برانڈز کی جانب سے مختصر لباس اور نامناسب کٹ والے ملبوسات متعارف کرانے کے رجحان پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

کنول آفتاب نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ پاکستانی برانڈز کو ایسے صارفین کی پسند اور ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے جو مکمل اور باپردہ لباس پہننے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں کسی برانڈ سے لباس کی آستینیں لمبی کرنے یا پشت کو مکمل طور پر ڈھانپنے کی درخواست کرتی ہوں تو مجھے بتایا جاتا ہے کہ ملبوسات میں کسی قسم کی تبدیلی ممکن نہیں۔

انفلوئنسر نے کہا میں سینکڑوں برانڈز کے ملبوسات دیکھ چکی ہیں تاہم اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق لباس تلاش کرنا اب مشکل ہوتا جارہا ہے۔

کنول آفتاب نے زور دیا کہ فیشن برانڈز کو صارفین کی مختلف ترجیحات کا احترام کرتے ہوئے روایتی پاکستانی ملبوسات کی تیاری پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے کنول آفتاب کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فیشن برانڈز کو ہر طرح کے صارفین کی ضروریات کو اہمیت دینی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version