Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی: منشیات فروش سے پولیس اہلکاروں کی مبینہ معافی کی آڈیو وائرل، ایس ایچ او معطل

واقعے کی انکوائری ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے سپرد کرکے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئیں ہیں

کراچی میں منشیات فروش سے پولیس اہلکاروں کی مبینہ معافی کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے نوٹس لے لیا۔
کراچی کے علاقے پاک کالونی میں ایس ایچ او فیصل گل کی مبینہ منشیات فروش و گینگ وار کمانڈر کاشف عرف ڈاڈا سے معافی مانگنے کی مبینہ آڈیو لیک ہونے کے بعد کھلبلی مچ گئی جس پر ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے نوٹس لیتے ہوئے ایس
ایچ او پاک کالونی فیصل گل کو معطل کردیا۔

واقعے کی انکوائری ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے سپرد کرکے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئیں ہیں ساتھ ہی آڈیو کی صداقت اور مندرجات کی تصدیق کے لیے این سی سی آئی اے سے بھی معاونت حاصل کی جائے گی جبکہ انکوائری رپورٹ میں حقائق سامنے آنے کے بعد ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version