امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر کو وائٹ ہاؤس کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ اسٹیفن ملر کو وائٹ ہاؤس کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کیا ہے، وہ 9 نومبر 2026 سے چیف آف اسٹاف کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اسٹیفن ملر اس وقت ٹرمپ انتظامیہ میں ڈپٹی چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ میرے انتہائی قابل اعتماد مشیروں میں شامل ہیں۔
موجودہ چیف آف اسٹاف سوزی وائلز کو ٹرمپ نے اپنی سیاسی ٹیم میں منتقل کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ انہوں نے بطور چیف آف اسٹاف شاندار خدمات انجام دیں، انکی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد وائٹ ہاؤس کی اعلیٰ انتظامی قیادت میں بڑی تبدیلی کا اعلان متوقع ہے۔
