پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اداکار دانش تیمور نے اہلیہ کے ساتھ دوبارہ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے امکانات ظاہر کردیے ہیں۔
امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیو برنزوک میں منعقدہ ایک ملاقات اور فنڈ ریزنگ تقریب کے دوران دانش تیمور سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں دوبارہ عائزہ خان کے ساتھ کسی ڈرامے میں کام کریں گے؟
اس پر اداکار نے خوشگوار انداز میں جواب دیا کہ بالکل کیوں نہیں، عائزہ کے ساتھ کام کرنے سے کون انکار کرسکتا ہے؟
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کو اداکاری سے خاص لگاؤ ہے اور ہم ماضی میں بھی ایک ساتھ کئی پروجیکٹس میں کام کرچکے ہیں۔
دانش تیمور نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں کوئی اچھا اسکرپٹ ملا جس میں دونوں کے کرداروں کو یکساں اہمیت دی گئی ہو، تو میں عائزہ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا ضرور پسند کروں گا۔
















