Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امر خان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

وہاج علی کی کون سی خوبی امر خان کو سب سے زیادہ پسند ہے؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان نے اداکار وہاج علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے پناہ شہرت اور کامیابی کے باوجود وہ آج بھی پہلے جیسے سادہ مزاج اور عاجز انسان ہیں۔

وہاج علی اور امر خان کی جوڑی ان دنوں نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل میں ناظرین کی توجہ حاصل کر رہی ہے جس میں اداکارہ ماہرہ خان بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

امر خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر اور ساتھی اداکاروں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں وہاج علی کے زیرِ نظر کردار کو کئی دوسرے اداکار بھی نبھا سکتے تھے اور میں جانتی ہوں کہ متعدد فنکار اس کردار کے خواہش مند بھی تھے تاہم وہاج علی نے جس انداز میں یہ کردار ادا کیا اس کا متبادل ممکن نہیں تھا۔

امر خان نے وہاج علی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ ان کی شخصیت کو بھی سراہا اور کہا کہ وہاج علی کو اس وقت سے جانتی ہوں جب ہم دونوں نے شوبز انڈسٹری میں نئے قدم رکھے تھے۔

اداکارہ کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں وہاج علی نے غیر معمولی کامیابی اور مقبولیت حاصل کی لیکن ان کے رویے، گفتگو کے انداز اور عاجزی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

امر خان نے مزید کہا کہ مقبول ڈراموں سے ملنے والی شہرت نے وہاج علی کو مغرور نہیں بنایا اور اسی طرح انہوں نے ناکامیوں کو بھی خود پر حاوی نہیں ہونے دیا، وہ آج بھی ایک سادہ مزاج اور زمین سے جڑے ہوئے انسان ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version