Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خریداروں کے لیے خوشخبری؛ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ

عالمی مارکیٹ میں سونا 109 ڈالر کمی سے 3 ہزار 940 ڈالر فی اونس پر آگیا

کراچی: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری اور آج بھی ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار 900 روپے کی بڑی کمی کے بعد   4 لاکھ 16 ہزار 536 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 9 ہزار 345 روپے کمی سے 3 لاکھ 57 ہزار 112 روپے کا ہوگیا اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 8 ہزار 581 روپے کمی سے 3 لاکھ 27 ہزار 364 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 109 ڈالر کمی سے 3 ہزار 940 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ جبکہ چاندی 1.90 ڈالر کمی سے 51 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

پاکستان میں فی تولہ چاندی 190 روپے کمی سے 5 ہزار 578 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 163 روپے کمی سے 4 ہزار 782 روپے ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version