Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی کے بعد رمشا خان سوشل میڈیا سے کیوں دور ہوئیں؟ خوشحال خان نے بتادیا

رمشا خان کی سوشل میڈیا سے دوری پر خوشحال خان نے خاموشی توڑ دی

پاکستانی اداکار خوشحال خان نے اداکارہ رمشا خان سے شادی کے بعد ان کی سوشل میڈیا اور میڈیا سے دوری پر ہونے والی تنقید پر پہلی بار کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

حال ہی میں خوشحال خان نے اپنے یوٹیوب شو میں ایک ڈیجیٹل میڈیا کے میزبان کو مدعو کیا جہاں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی، اہلیہ کے سوشل میڈیا سے دور رہنے کے فیصلے اور شادی کے موقع پر پشتون شناخت کی بنیاد پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران خوشحال خان نے واضح کیا کہ میرا سوشل میڈیا سے اچانک غائب ہونے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا اور نہ ہی میں اپنی اہلیہ سمیت کسی کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے پر مجبور کرسکتا ہوں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ مکمل طور پر رمشا خان کا ذاتی انتخاب تھا جس میں میرا کوئی کردار نہیں تھا۔ رمشا نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے ردِعمل اور تنقید کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا تھا۔

خوشحال خان کے مطابق میں نے اپنی اہلیہ سے اس بارے میں دریافت بھی کیا تھا کہ کیا وہ واقعی میڈیا سے دور رہنا چاہتی ہیں؟ جس پر رمشا نے واضح کیا کہ وہ یہی چاہتی ہیں اور مستقبل میں بھی سوشل میڈیا پر واپسی کے لیے کسی دباؤ کو قبول نہیں کریں گی۔

اداکار نے مزید کہا کہ جب لوگ اپنی زندگی کے فیصلے خود کرتے ہیں تو دوسروں کو ان پر اعتراض کیوں ہوتا ہے؟ رمشا الحمدللہ خوش ہیں اور ان دونوں کی نیت بالکل واضح ہے۔

خوشحال خان نے اپنی شادی کے موقع پر پشتون برادری کے حوالے سے سامنے آنے والے منفی تبصروں اور تعصب پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس وقت پشتونوں کے خلاف جس قسم کی مخالفت اور نفرت دیکھنے میں آئی، اسے سمجھنا مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ رمشا خان یوسفزئی پٹھان ہیں اور دونوں کو اپنی قومیت کی وجہ سے شدید تنقید اور سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکار نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی پنجابی برادری کے خلاف کوئی بات نہیں کی، ان کے سندھی دوست بھی ہیں جو نہ پسماندہ ہیں اور نہ ہی دقیانوسی سوچ رکھتے ہیں۔ مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے بارے میں منفی تصورات قائم کرنا درست نہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version