پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنی دونوں بیٹیوں کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر خوبصورت کیپشن بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے اپنی بیٹیوں کو اپنی ’’شہزادیاں‘‘ قرار دیا۔
سارہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور محبت بھرے پیغام کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی ان کی بیٹیوں کی معصومیت اور خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں۔
