پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے اپنی آنجہانی والدہ راحت علی سے جڑی یادیں شیئر کرتے ہوئے انہیں جذباتی انداز میں یاد کیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں بتایا کہ جب بھی وہ اور ان کے بہن بھائی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر ہوتے تھے تو ان کی والدہ ہمیشہ ان کے لیے فکرمند رہتی تھیں۔
صبور علی نے اپنی پوسٹ میں والدہ کی محبت اور فکر مندی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بالکونی میں کھڑی ہو کر بچوں کی واپسی کا انتظار کرتی تھیں اور ان کی گھر واپسی تک حفاظت کے لیے دعائیں مانگتی رہتی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب میں خود ایک بیٹی کی ماں ہوں تو مجھے اپنی والدہ کی محبت، توجہ اور بچوں کے لیے ان کی فکر کا احساس مزید گہرائی سے ہوتا ہے۔
صبور علی نے والدہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں شدت سے یاد کرتی ہوں اور آج بھی زندگی میں ان کے سہارے اور موجودگی کی کمی محسوس کرتی ہوں۔