شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دعا زہرہ نے اپنے حالیہ کرش سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے پسندیدہ اداکار اور اداکارہ کے نام بتا دیے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان ایاز سموں نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ان دنوں آپ کا کرش کون ہے؟
اس سوال کے جواب میں دعا زہرہ نے بتایا کہ خواتین میں اداکارہ ہانیہ عامر پسند ہیں جبکہ مرد اداکاروں میں بلال عباس میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ نے ماضی میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو پسند کرنے سے متعلق اپنے بیان کی بھی وضاحت کی تھی۔
دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ میں اس موضوع پر بات کرتے ہوئے گھبرا رہی ہوں کیونکہ ماضی میں میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا تھا اور میری بات کا مطلب کچھ اور ہی نکالا گیا۔
اداکارہ نے وضاحت کی کہ میں بابر اعظم کو بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، ان کی عزت کرتی ہوں اور انہیں سپورٹ کرتی ہوں، میں ان سے شادی نہیں کررہی اور نہ ہی میں نے ایسا کچھ کہا تھا۔
