بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور سپر اسٹار سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور 12 سال بعد اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔
شرمیلا ٹیگور طویل عرصے کے بعد منوج باجپائی کی فلم ’گل مہر‘ میں نظر آئیں گی۔
اداکارہ نے ایک انٹرویو میں فلم ’گل مہر‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اسکرین پر روایتی دقیانوسی کردار میں نہیں نظر آنا چاہتی، جن کی فلمی شائقین کو پہلے سے ہی سمجھ ہے۔
