بالی ووڈ کی صدا بہار اداکارہ منیشا کوئرالہ فلم کی شوٹنگ کے دوران عامر خان سے خفا ہوگئی تھی ، جس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
عامر خان نے یہ واقعہ ماضی کی معروف اداکارہ سیمی گریوال کے شو میں بطور مہمان گفتگوکرتے ہوئے بتایا۔
سیمی گریوال نے گفتگو کے دوران عامر خان سے کہا کہ فلم ’اکیلے ہم اکیلے تم‘ کی شوٹنگ کے دوران منیشا کے ساتھ ان کا رویہ درست نہیں بلکہ غیردوستانہ تھا۔
عامر خان نے کہا کہ جب میں کسی اداکارہ کے ساتھ کام کرتا ہوں تو میں اسے یہ ظاہر کرتا ہوں کہ میں اس سے پیار کرتا ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ اس کردار میں حقیقت کا رنگ بھروں۔

یہ بھی پڑھیں:ماضی میں گزرے مشکل دنوں کو یاد کر کے بہت جلدی رو جاتا ہوں، عامر خان
جب میں اس کی آنکھوں میں دیکھتا ہوں تو بھی یہی ظاہر کرتا ہوں لیکن جیسے ہی شوٹ ختم ہوتا ہے تو پھر میں اس سے باہر آجاتا ہوں۔
سیمی گریوال کے مطابق ایک مرتبہ منیشا نے انہیں فلم اکیلے ہم اکیلے تم میں کام کے دوران عامر خان کے رویے کی شکایت کی تھی، اس پر عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ اسکرپٹ کی ضرورت تھی، اس کے علاوہ کچھ اور نہیں تھا، تاہم جب فلم میں کام شروع کیا تو ان سے کچھ فاصلہ برقرار رکھا۔