Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جو جونس نے سوفی ٹرنر سے طلاق کی افواہوں کو مسترد کردیا

جو جونس نے بظاہر سوفی ٹرنر سے اپنی طلاق کے متعلق کی جاری افواہوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان افواہوں کو غلط قرار دے دیا ہے۔

گلوکار جو جونس نے اپنی حالیہ تصویر کے ساتھ سوفی ٹرنر سے طلاق کی تمام افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار ہاتھ میں گلاس پکڑے اپنی شادی کی انگوٹھی کو نمایاں کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا ہے کہ، ’’ Came here to see the ring۔‘‘

اس تصویر پر مداحوں نے ردعمل پیش کرتے ہوئے منفی تاثرات پھیلانے والے تمام افراد کو جو جونس اور سوفی کی طلاق کی افواہوں پر خاموش رہنے کی تلقین کی ہے ۔

اس سے قبل یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ جو جونس اور سوفی ٹرنر کو ان کی شادی میں ‘سنگین مسائل’ کا سامنا ہے اور وہ علیحدگی کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ “وہ سوفی سے اپنی شادی ختم کرنے کے لیے طلاق کے دستاویزات دائر کرنے کے چکر میں ہے اور یہ بھی دعویٰ کیا جاتا رہا تھا کہ جو نے حال ہی میں اپنی شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی ہے، جس سے ان قیاس آرائیوں کو ہوا ملتی ہے کہ وہ الگ ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ جونس برادرز کے گلوکار، جو اس وقت نک جونس اور کیون جونس کے ساتھ ٹور پر ہیں ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version