Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاور لیتے وقت یہ 4 غلطیاں آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہیں

تندرست اور توانا رہنے کے لیے جہاں متوازن غذا اور جسمانی سرگرمی نہایت ضروری ہے وہی جسم کی صفائی بھی کلیدی کردار اداکرتی ہے اس طرح آپ کی جلد بھی صاف اور صحت مند رہتی ہے۔

جسم کی صفائی کے لیے ہروز نہانا ضرروی ہے جبکہ یہ عمل آپ کے جسم کی صفائی کے ساتھ دن بھر کی تھکاوٹ کو بھی دورکر کے سکون کا باعث بنتا ہے۔ تاہم شاور لیتے آپ انجانے میں کچھ غلطیاں ایسی بھی کرجاتے ہیں جو آپ کی جلد کے لیے نقصان کا باعث بنتی ہیں جانتے ہیں وہ کون سی ہیں۔

بہت زیادہ جلد کو رگڑنا

شاور لیتے وقت جلد کو لوفہ، جھانوے یا مختلف اسکرب سے ایکسفولیٹ کیا جاتا ہے تاکہ کھردری جلد کو صاف کر کے اسے ہمواربنایا جاسکے،  لیکن ضرورت سے زیادہ اسکربنگ جلد کی خشکی، خراش، سرخی اور خارش کا باعث بن سکتی ہے۔ اسکربنگ کے دوران اپنی جلد کی حفاظت کے لیے، ناریل کے دودھ، سمندری نمک، بادام کے تیل یا باڈی شوگر سے بنے قدرتی ایکسفولییٹر کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ خشکی اور چکنائی کو دورکر کے جلد کو نرم و ملائم بنایا جا سکے۔

صحیح وقت پر مؤئسچرائزرنہ لگانا

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ نہانے کے بعد باڈی لوشن لگانا نہایت ضروری ہے۔ لیکن کچھ لوگ صحیح وقت پر جلد کوہائیڈریٹنگ نہیں کر پاتے۔ جلد پر باڈی موئسچرائزر لگانے کا صحیح وقت یہ ہے کہ اسے شاور لینے کے فوراً بعد ہی لگانا چاہئے تاکہ اس طرح نمی جسم میں بہتر انداز میں جذب ہوسکے۔

ایک گندا لوفہ

شاورلیتے وقت جلد پر لوفہ کا استعمال کرنا عام بات ہے لیکن نہانے کے بعد اسے ایسے ہی چھوڑ دینا جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ نمی کی وجہ سے اس میں خمیر اور بیکٹیریا کی افزائش ہوسکتی ہے جو آپ کی جلد پر مختلف مسائل کا سبب بن سکتی ہے اس لیے لوفہ کو اینٹی بیکٹریل سوپ سے دھوکر خشک کر کے رکھیں اوراسے تھوڑے وقت کے بعد تبدیل کرتے رہیں۔

بہت دیر تک گرم شاور لینا

سرد موسم میں دیرتک گرم شاور سے لطف اندوزہونا اچھا لگتا ہے تاہم یہ جلد کی قدرتی چکنائی کو ختم کرسکتا ہے اور آپ کے ایگزیما کو مزید خراب اور خارش کا سبب بن سکتا ہے۔ اسی لیے نیم گرم پانی سے نہانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔