Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خبردار! اگر آپ بھی چائے کے ساتھ پاپے کھاتے ہیں تو اس کے نقصانات جان لیں

دنیا بھر میں اکثر لوگ صبح ناشتے میں چائے کے ساتھ پاپے کھانا پسند کرتے لیکن اس کے نقصانات سے لاعلم ہیں۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ صبح ناشتے میں چائے کے ساتھ پاپے کھانے سے کون سی بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

اس حوالے سے کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاپے میں روٹی سے بھی زیادہ کیلوریز ہوتی ہے، تقریباً 100 گرام پاپے یا بسکٹ میں407 کلو کیلوریز ہوسکتی ہے۔

ذیابیطس کا خطرہ

   پاپوں میں مٹھاس پیدا کرنے کیلئے ریفائنڈ چینی کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور جب ہم اس کو کھاتے ہیں تو خون میں شوگر کی سطح بڑھ جاتی ہے جس سے ذیابیطس جیسی سنگین بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ خبردار! چائے کے ساتھ یہ کھانا آپ کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے

دل کی بیماریوں کا خطرہ

چائے کے ساتھ پاپے کھانا دل کی صحت کیلئے بالکل بھی موزوں نہیں ہے۔ کیونکہ یہ ان تمام خطرات کو بڑھاتا ہے جو دل کی بیماری کے بڑے عوامل میں شامل ہیں۔ جیسے ہائی بلڈ پریشر، زیادہ وزن، ذیابیطس، کولیسٹرول وغیرہ۔

آٹے کے پاپے

پاپوں میں سوجی کا استعمال بہت کم ہوتا ہے، زیادہ تر پاپوں میں یا تو آٹا ہوتا ہے یا سوجی کی کچھ مقدار میں آٹا ملا ہوا ہوتا ہے۔ اسے ہضم کرنا آسان نہیں ہے، یہ وزن بڑھانے میں معاون ہے اور آپ کا ہاضمہ خراب کرتا ہے۔

آنتوں کو نقصان

اگر آپ ناشتے میں چائےکے ساتھ پاپے روزانہ کی بنیاد پر کھاتے ہیں تو یہ آنتوں کے السر کا باعث بن سکتے ہیں، یہ معدے میں گیس، خراب ہاضمہ، بدہضمی، قبض اور دیگر کئی مسائل کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version