Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نہار منہ چائے پینے والوں کیلئے بری خبر؛ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ماہرین صحت نے نہار منہ چائے پینے والوں کو خبردار کر دیا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نہار منہ چائے پینا خود کو خطرے میں دھکیلنے کے مترادف ہے، چائے کے بیشتر فوائد کے ساتھ کچھ نقصانات بھی ہیں جن کا انحصار اس کے استعمال کے وقت پر ہوتا ہے۔

نہار منہ چائے پینے کے مضر اثرات

ڈی ہائیڈریشن کا مسئلہ

اگر آپ نہار منہ چائے پیئیں اور اس کے ساتھ کوئی چیز نا کھائیں تو آپ ڈی ہائیڈریٹ کا شکار ہوسکتے ہیں، کیونکہ رات بھر سونے سے انسانی جسم میں پانی کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔

دانتوں کی خرابی

نہار منہ چائے پینے سے منہ میں موجود ’بیکٹریا‘کی تعداد بڑھ جاتی ہے جو دانتوں کی خرابی کا باعث بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ خبردار! چائے کے ساتھ یہ کھانا آپ کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے

پیٹ پھولنا

چائے کے شوقین افراد کو اکثر پیٹ پھولنے کی شکایت ہوتی ہے جس کی اہم وجہ نہار منہ چائے پینا ہے۔ چائے میں شامل دودھ بدہضمی پیدا کرتا ہے جس سے پیٹ پھولنا، قبض اور بد ہضمی کی دشواریاں پیدا ہوتی ہیں۔

 تیزابیت پیدا کرنا

خالی پیٹ چائے پینے سے انسانی جسم کے سیالوں میں تیزاب ، اساس اور الکلائن کا توازن متاثر ہوجاتا ہے جو کہ تیزابیت کا باعث بنتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق خالی پیٹ چائے پینے سے جسم دیگر غذائی اجزاؤں کو صحیح طریقوں سے جذب کرنے سے قاصر رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version