دہی دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مقبول ترین غذاﺅں میں سے ایک ہے۔
دودھ سے بننے والے دہی کے متعدد فوائد اور طریقہ استعمال ہیں۔
اگر آپ جسمانی طور پر پتلے اور اسمارٹ رہنا چاہتے ہیں اور جِم جانے کے لیے وقت نکالنا مشکل لگتا ہے یا کسی مخصوص غذا تک محدود رہنا چاہتے ہیں تو دہی کو کھانا معمول بنالینے سے مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔
یہ وٹامنز، پروٹین، کیلشیئم، پوٹاشیم، فاسفورس اور زنک سے بھرپور ہوتا ہے۔
لیکن کیا آپ موسمِ سرم میں دہی کھانے کے حیران کُن فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
اگر آپ سردیوں میں نزلہ زکام اور بخار کا شکار ہیں تو دہی کا استعمال کرکے دیکھیں، یہ ان بیماریوں کی شدت کو کم کرنے یا ان سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق دہی میں پائے جانے والے دوستانہ بیکٹیریا عام زکام کی علامات کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ بیکٹیریا جنہیں ہیومن فرینڈلی پروبائیوٹکس بھی کہا جاتا ہے۔
عام طور پر الرجی اور سردی کے بخار کا سبب بنتا ہے جس کی وجہ سے ناک، آنکھوں، گلے اور دیگر حصوں میں سوجن اور خارش ہوتی ہے تاہم دہی کے استعمال سے ان سب امراض کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹھنڈ کے بخار کے لیے دہی کے استعمال سے صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔




















