جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کینسر کی مخصوص اقسام سے جوان افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ 1950 کی دہائی کے بعد سے مسلسل بڑھا ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ 30 سال کے دوران 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کے کیسز کی شرح میں لگ بھگ 80 فیصد اضافہ ہوا۔
1990 میں جوان افراد میں کینسر کے کیسز کی تعداد 20 لاکھ سے کم تھی مگر 2019 میں یہ تعداد 30 لاکھ سے زائد ہوگئی۔
اس عرصے میں کینسر سے متاثر 30 اور 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی اموات کی شرح میں 27 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
تحقیق کے مطابق مجموعی طور پر ہر سال 50 سال سے کم عمر 10 لاکھ سے زائد افراد کینسر کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ دنیا بھر میں ایسا ہو رہا ہے اور اس کی وضاحت کرنا آسان نہیں کہ آخر کینسر کے کیسز تیزی سے کیوں بڑھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک وجہ تو کینسر کی اسکریننگ زیادہ کرانا ہوسکتی ہے، جبکہ دیگر عناصر جیسے کسی فرد کی غذا، طرز زندگی، جسمانی وزن، ماحولیاتی اثرات اور جراثیم بھی ممکنہ طور پر اس حوالے سے کردار ادا کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔
الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ جسم میں آنے والی ہر قسم کی تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے اور طبی معائنہ کرانا چاہیے۔




















