Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انگلیاں کڑکاتے ہیں تو آج ہی یہ عادت چھوڑ دیں!! انگلیاں چٹخانے سے جسم میں کیا ہوتا ہے؟ خبردار

ماہرین صحت نے انگلیاں چٹخانے والوں کو خبردار کر دیا ہے۔

اکثر لوگوں کو فارغ وقت میں اپنی انگلیاں چٹخانے کی عادت ہوتی ہے، ماہرین نے اس عمل کو جوڑوں کے لیے بہترین ورزش قرار دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی انگلیوں کو چٹخانے میں کوئی حرج نہیں، اس سے دن بھر کام کرنے کے بعد تھکن زدہ مسلز پرسکون حالت میں آجاتے ہیں، تاہم اسے روزانہ کا معمول بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔

اب یہاں ایک سوال ہے کہ انگلیاں چٹخاتے ہوئے آواز کیوں آتی ہے؟

ایک رپورٹ کے مطابق جب آپ اپنی انگلیاں چٹخاتے ہیں تو جوڑوں کی سطح الگ ہوجاتی ہے اور اس عمل کے دوران لکوڈ (Liquid) بلبلے بناتا ہے یہ بلبلے پھٹتے ہیں تو ہمیں چٹخنے کی آواز آتی ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور وجہ اکڑے ہوئے مسلز بھی ہوسکتے ہیں۔ انگلیاں چٹخاتے ہوئے یا گردن کو گھماتے ہوئے آنے والی آواز بعض اوقات اکڑے ہوئے اور تناؤ زدہ مسلز کی ہوتی ہے جو اس حرکت کے بعد آرام دہ حالت میں آجاتے ہیں۔