Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چکنی جِلد سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جائے؟

کیا آپکو معلوم ہے کہ موسمِ گرما میں چکنی جِلد سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جائے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

گرمیوں میں اپنی جلد کو صحت مند، خوبصورت اور اضافی چکناہٹ سے بچانے کے لیے پپیتے کے ماسک کا استعمال کریں۔

پپیتا جلد کی صحت کے لیے آئیڈیل سمجھا جاتا ہے، یہ پھل جلد کو قدرتی گورا پن دیتا ہے۔

اس میں ’ ایکسفولی ایٹر ‘ جز پائے جانے کے سبب جلد سے مردہ خلیات کا صفایا ہوتا ہے اور جلد نکھری نکھری جوان نظر آتی ہے۔

چکنی جلد کے لیے پپیتا بہترین پھل، اس کے ماسک کے استعمال سے جلد پر پڑنے والی سورج کی شعاؤں کے مضر اثرات بھی ختم ہوتے ہیں۔

استعمال کرنے کا طریقہ

پپیتے کے بیج صاف کر کے اسے پیس لیں اور براہ راست چہرے اور گردن پر لگالیں۔

15 سے 20 منٹ لگا رہنے دیں، بہتر نتائج کے لیے اس میں چند قطرے لیموں بھی شامل کر لیں۔