امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کے لیے پیش کی گئی قرارداد ناکام ہوگئی تاہم قرارداد کو مزید کارروائی کے لیے عدالتی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارداد کو کمیٹی میں بھیجنے کے حق میں 211 جبکہ مخالفت میں 204 ووٹ ڈالے گئے۔ ری پبلکن اکثریت رکھنے والی کمیٹی میں قرارداد پر مزید پیش رفت کے امکانات کم قرار دیے جا رہے ہیں۔
ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی اور ڈیموکریٹس نے قرارداد کو کمیٹی کے سپرد کرنے کی مخالفت کی۔ تھامس میسی نے قرارداد میں پیٹ ہیگستھ پر 8 الزامات عائد کیے تھے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیگستھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش کو بری طرح ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ تھامس میسی کے علاوہ تمام ری پبلکن ارکان نے ہیگستھ کی حمایت میں ووٹ دیا۔
