Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چک جھمرہ کے علاقہ میں اک بار پھر شہریوں کی جان ومال غیر محفوظ

فیصل آباد چک جھمرہ کے علاقہ میں اک بار پھر ڈاکوؤں کا جتھہ سرگرم ہوگیا شہریوں کی جان ومال غیر محفوظ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد چک جھمرہ کے علاقہ ستھوئی والا میں چھ رکنی ڈکیت گروہ  گھر والوں کو یرغمال کر کے گھر کا صفایا کر گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شہری نواز کے گھر چھ ڈاکو مسلح اسلحہ لیے جبکہ 2 ڈاکو پولیس یونیفارم پہنے داخل ہوئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تین کمروں کی تلاشی کے بعد پانچ تولہ طلائی زیورات اور 2 لاکھ نقدی تین موبائل اور دو موٹرسائیکل ساتھ لے گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ڈیڑھ گھنٹہ تک بچوں سمیت پوری فیملی کو یرغمال کئے رکھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چند دن قبل بھی اسی گاوں میں بڑی روبری ہو چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس کی بھاری نفری  موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی کا آغاز کردیا یاد رہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈولفن کی پٹرولنگ بھی شہریوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوگیں جبکہ شہری نے آر پی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد سے نوٹس کی اپیل کردی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version