صوبائی دارالحکومت لاہور میں ریلوے انجن شیڈ میں ملازمین کی جانب سے نجکاری کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے انجن شیڈ ملازمین نے انجن روک لیے ہیں جس کے باعث ٹرینیں لیٹ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ریلوے کی نجکاری کی گئی تو ریل کا پہیہ جام کردیں گے۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ محکمے میں پرائیویٹ افسران کی بھرتی کسی صورت قبول نہیں ہے اور ملازمین کو جبری نوکری سے نکالنے کو بھی کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
مظاہرین نے کہا کہ ریلوے اسکولوں، ہسپتالوں اور دیگر شعبوں کو پرائیویٹ کیے جانا محکمہ کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ، ہماری پنشنرز اور واجبات کی ادائیگی جلد کی جائے۔
