Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت جمہوریت اور اداروں کے ساتھ ٹکرا رہی ہے، شیری رحمان

نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت جمہوریت اور اداروں کے ساتھ ٹکرا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جمہوریت کا عالمی دن ہے، حکومت جمہوریت اور جمہوری اداروں کے ساتھ تصادم پر ہے۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جرمنی و دیگر ممالک کے مطابق ای وی ایم کامیاب نہیں ہو سکتا، ای وی ایم ٹریبونل میں مسائل کا سامنا ہوگا، ای وی ایم کے ذریعے کسی کی رازداری نہیں رہے گی۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت اداروں پر تنقید کے نشتر برسا رہی ہے، ایسی ووٹنگ مشین مسلط کی جارہی ہے جو اتنی آبادی والے ملک میں نہیں چل سکتی، حکومت نے ایوان صدر میں بھی الیکشن کمیشن سے سخت زبان استعمال کی، حکومت لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا نہیں دینا چاہتی۔

نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن سے اپنے خدشات کا اظہار کرنے آئے تھے، یہ واضح ہے کہ ہم نہیں جیت رہے تو کسی کو جیتنے بھی نہیں دے گے، الیکشن کروانا حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

متعلقہ خبریں