Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری

ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری  ہے۔

این سی او سی کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اب تک 7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

یاد رہے کہ  این سی او سی کے رہنما اسد عمر نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر پابندیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ویکسین نا لگوانے والے لوگوں کے فضائی سفر پر پابندی ہوگی، شاپنگ مالز میں دکانداروں اور گاہکوں دونوں کے داخلے پربھی  پابندی ہوگی، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں بکنگ بند کردی جائے گی، انڈور آؤٹ ڈور ڈائننگ اور شادیوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے، تعلیمی اداروں میں ویکسین نہ لگوانے والا تدریسی اور غیر تدریسی تمام عملہ 30 ستمبر کے بعد اپنا کام جاری نہیں رکھ سکے گا۔

متعلقہ خبریں