Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشت گردوں کو وطن دشمن سمجھ کر کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا ،آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو وطن دشمن سمجھ کر کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جاتا تو دھرتی دہشتگردوں سے پاک ہو جاتی ۔

 آصف زرداری کا شہید جوانوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے ساتھ منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

سابق صدر آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ  شہید جوانوں کو خراج عقیدت اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا گو ہیں۔

واضح رہے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں