فیصل آباد میں محکمہ واسا کا عجیب وغریب کارنامہ مردہ ملازم کو نوکری پر بحال کرتے ہوئے مستقل کرنے کے آرڈر جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز مسیح کی جانب سے 2010 میں مستقل کرنے کے حوالہ سے لیبر کورٹ میں کیس دائر کیا تھا جبکہ لیبر کورٹ نے 2019 میں مستقل کرنے کے احکامات جاری کئیے تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ واسا کی جانب سے فیصلہ کو پنجاب لیبر ٹربیونل میں چیلنج کیا گیا تھا جبکہ پنجاب لیبر ٹربیونل نے بھی شہباز مسیح کو 2020 میں مستقل کرنے کے احکامات جاری کئیے تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ واسا کی جانب سےسیور مین شہباز کو 10 سال بعد مستقل کرکے کاپی لیبر کورٹ میں جمع کروادی جبکہ شہباز مسیح کو فوت ہوئے تقریبا تین ماہ گزر گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ واسا سے گزارش ہے کہ شہباز کے متبادل اب فیملی کے کسی ممبر کو نوکری فراہم کی جائے اور فیملی میں سے کسی دوسرے کو نوکری ملنے سے گھر کا چولہا چلتا رہے گا۔
