Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، ٹام بلنڈل پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

پاکستان بامقابلہ نیوزی لینڈ ، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی  ٹام بلنڈل پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام بلنڈل ٹانگ میں اسٹرین کے باعث سیریز سے باہر ہوئے ہیں، اور اب ان کی جگہ ڈیرل میچل اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاپ بلنڈل بنگلہ دیش کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے تھے جبکہ ان کے فزیو تھراپسٹ نے کہا ہے  کہ ان کو ابھی ری ہیپ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 25، 26 اور 29 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ این سی او سی نے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی اس سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے ، اس طرح راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تینوں ایک روزہ بین الاقوامی میچز کے لیے کل 4500 تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے کل 5500 تماشائی اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔

اس حوالے سے این سی او سی کی جانب سے صرف ان تماشائیوں کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کی شرط عائد کی گئی ہے جنہوں نے ویکسین لگوائی ہوئی ہوگی۔

متعلقہ خبریں