Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارے دلیر جوانوں نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں، ترجمان حکومت پنجاب

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہمارے دلیر جوانوں نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے ہیروز کو ہمارا سلام ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ہمارے دلیر جوانوں نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں، افواج پاکستان کا ہر افسر اور سپاہی اسی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے۔

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وطن کی خاطر اپنے سپوت قربان کرنے والے ان شہداء کے خاندانوں کو بھی ہمارا سلام ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version