Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وژن 2023، اب سعودی خواتین حرمین ایکسپریس چلائیں گی

سعودی ریلوے ’سار‘ نے سعودی خاتون ٹرین ڈرائیورز کی وڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ریلوے ’سار’ نے تیز رفتار ٹرین چلانے کی ٹریننگ مکمل کرنے والی 24 سعودی خواتین کی وڈیو شیئر کی ہے جنہوں نے دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں سے ایک حرمین ایکسپریس چلانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

سعودی خواتین کی ٹرین چلانے کی وڈیو سعودی ریلوے سار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے جو وائرل ہو گئی ہے۔

سعودی ریلوے کی جانب سے ٹریننگ مکمل کرنے والی ایک سعودی خاتون نورۃ ھشام کا کہنا ہے کہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو مشرق وسطیٰ میں تیز رفتار ٹرین چلانے کا اعزاز سب سے پہلے حاصل ہوا ہے۔

ٹرین ڈرائیور سعودی خاتون نورۃ ھشام   کا کہنا ہے کہ یہ بڑی ذمہ داری کا کام ہے۔

ایک اور خاتون ٹرین ڈرائیور شجن المرسی نے کہا کہ حج، عمرہ اور زیارت پر آنے والے زائرین کی سلامتی حرمین ایکسپریس ڈرائیور کی ذمہ داری ہے۔

 سعودی خاتون ڈرائیورشجن المرسی نے مزید کہا کہ  ٹرین چلانے کی ٹریننگ لینے والے پہلے گروپ میں شمولیت بڑے فخر کی بات ہے، اور میں حرمین ایکسپریس ٹرین چلا کر وطن عزیز کی خدمت کروں گی۔

سعودی ریلوے ’سار‘ نے سعودی خاتون ٹرین ڈرائیورز کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سعودی خواتین اب تیز رفتار ''حرمین ایکسپریس ٹرین'' چلائیں گی - ایکسپریس اردو

ایک اور سعودی خاتون ٹرین ڈرائیور بشائرالغامدی نے ٹریننگ کے حوالے سے بتایا کہ ٹریننگ اس انداز سے دی گئی کہ جیسے ہم حقیقی انداز میں ٹرین چلا رہے ہوں.

سعودی خواتین کی تربیت پر مامور ٹرین ڈرائیور اور ٹرینر مھند شاکر ملاح کا کہنا تھا کہ دوران ٹریننگ اس بات کا پورا خیال رکھا گیا کہ حرمین ایکسپریس کی ڈرائیونگ کے دوران خاتون ڈرائیور امن و سلامتی کے معیار کو برقرار رکھ سکیں۔

شاکر ملاح کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ حرمین ایکسپریس کسی تاخیر اور حادثے کے بناء ہر اسٹیشن پر وقت مقررہ پر پہنچے۔

واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے منصب سنبھالتے ہی کئی تاریخی اور غیر معمولی نوعیت کے اقدامات کیئے ہیں جن میں وژن 2023 کے تحت خواتین کو خود مختار بنانا بھی شامل ہے.

وژن 2023 کے تحت خواتین کو گاڑی چلانے، ملازمت کرنے، کھیل میں حصہ لینا اور بیرون ملک کے اکیلے سفر کی اجازت ملی ہے۔

متعلقہ خبریں