Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی فٹ بال میچ کے دوران معروف کھلاڑی کو دل کا دورہ

امریکی فٹ بال اسٹار ڈیمر ہیملن کو پرائم ٹائم یو ایس نیشنل فٹ بال لیگ کے میچ کے دوران دل کے دورہ پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فٹ بال لیگ میں بفیلو بلز کے 24 سالہ اسٹار کھلاڑی ڈیمر ہیملن کو سنسناٹی بینگلز کے خلاف میچ کے پہلے کوارٹر کے دوران حریف کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد دل کا دورہ پڑ گیا۔

ڈیمر ہیملن حریف کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد گراؤنڈ میں گر گئے انہیں مقامی ہسپتال لے جانے سے پہلے 30 منٹ سے زیادہ وقت تک میدان میں طبی امداد دی گئی۔

امریکن فٹ بال لیگ کی انتظامیہ نے واقعے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد رات کے لیے میچ کو معطل کر دیا۔

ڈیمر ہیملن کی ٹیم بفیلو ہلز نے بعد میں اپنے ایک بیان میں تصدیق کی کہ کھلاڑی کو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر میدان میں ہی طبی امداد دی گئی۔

اوہائیو کے اسٹیڈم میں ہونے والے بفیلو ہلز اور بینگلز کے اس میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی.

 دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ڈیمر ہیملن کے گرد جمع ہو گئے اور اسے دی جانے والی ابتدائی طبی امداد کو ناظرین کی نگاہوں سے پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی۔

ڈیمر ہیملن کو دی جانے والی طبی امداد کے دوران ٹیلی ویژن کوریج بھی براہ راست دکھائی جا رہی تھے جس کے فوری بعد کیمروں کا رخ تماشائیوں کی طرف کر دیا گیا۔

ہیملن کے نمائندے جارڈن رونی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ڈیمر ہیملن کی دل کی دھڑکن اب معول پر آ گئی ہے اور اس کے گلے میں سانس لینے والی ٹیوب لگائی گئی ہے۔

جارڈن رونی کا مزید کہنا تھا کہ ڈیمر ہیملن کے فی الحال ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور اس کی صحت کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جائے گا۔”

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی فٹ بال کا میچ معطل کیا گیا ہے جس سے اس اتفاقیہ حادثے کی غیر معمولی نوعیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version