Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی و عسکری قیادت ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم  

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی اتحاد تنظیم المدارس کے وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی جس میں علماء کرام نے دینی مدارس  سے متعلق مسائل پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن،  علامہ ساجد میر بھی شریک ہوئے جبکہ وفد میں پانچ وفاق المدارس کے سربراہان اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات کے دوران دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ بھی وزیر اعظم کے سامنے اٹھایا گیا۔

وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء دہشتگردی و انتہاپسندی اور مذہبی منافرت کے  خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

 ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ پوری قوم دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف ایک بیانیہ پر متفق ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version