پشاور میں رکشہ یونین سی این جی اسٹیشنوں کی بندش کے خلاف سراپاِ احتجاج ہے
تفصیلات کے مطابق پشاور میں حکومت نے ایک ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشن بند کردئیے جس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے سرکلر روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے گھریلو اخراجات پورے نہیں ہورہے سی این جی اسٹیشن بند کردینے سے مزید مشکلات کا سامنا ہے۔
مظاہرین نے حکومت سے فوری طور پر سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی ترسیل بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
