Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاڑکانہ ؛محکمہ تعلیم کا گھوسٹ ملازمین کے خلاف بڑا ایکشن

صوبائی وزیرِتعلیم کےجاری کردہ احکامات کے مطابق  محکمہ تعلیم نے ضلع قمبر کے مختلف اسکولز کے 194 گھوسٹ ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے

 تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں پرائمری ایجوکیشن کے ڈائریکٹرگل شیر سومرو نے 194 ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کی بنا پر برطرف کیا گیا ہےجو 2018 سےڈیوٹی پر غیر حاظر تھے اور غیر قانونی طور پر تنخواہیں اور مراعات حاصل کر رہے تھے۔

 ’کسی بھی غیر حاضر ملازم کو برداشت نہیں کیا جاٸے گا‘ ڈائریکٹر ایجوکیشن لاڑکانہ گل شیر سومرو

گل شیر سومرو نے بتایا کہ برطرف ہونے والوں میں ٹیچنگ اسٹاف کے 122 مرد جبکہ 64 خواتین شامل ہیں علاوہ ازیں نان ٹیچنگ اسٹاف کے 8 افراد بھی شامل ہیں۔

 ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین 2018 سے غیر قانونی طور پر تنخواہیں اور مراعات حاصل کر رہے تھے۔

 ’صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات پر برطرف کئے گئے ملازمین کو باٸیو میٹرک سے غیر حاضری کی تصدیق کے بعد شوکاز نوٹیس بھی دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version