سابق وزیراعظم عمران خان کا اہم مصرفیت کے باعث اوورسیز کنونشن سے خطاب منسوخ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج اوورسیز کنونشن سے خطاب کرنا تھا تاہم عمران خان نے اپنا خطاب منسوخ کردیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یہ خطاب پارٹی کی اہم مصروفیات کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپ دیں۔
عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی ہے کہ گیارہ جنوری سے قبل ہر صورت اعتماد کا ووٹ لیا جائے۔

















