سابق وزیراعظم عمران خان نے حق اور سچ کا ساتھ دینے پر شعیب شیخ اور بول نیوز کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بول نیوز کے وفد سے خصوصی ملاقات کی۔ وفد میں ڈائریکٹر ان پٹ سمیع حسین، بیورو چیف سید خاورعباس اور نمائندہ خصوصی اخلاق باجوہ شامل تھے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے بول نیوز کے وفد سے گفتگو کے دوران حق اور سچ کا ساتھ دینے پر شعیب شیخ اور بول نیوز کا شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کریز سے نکل کر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حوالے سے کل انکشافات سے بھرپور پریس کانفرنس کریں گے۔
