Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس 6 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس 6 جنوری کو طلب کرلیا ہے، کابینہ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں صبح  9 بجے ہوگا۔

سندھ کابینہ اجلاس کے 22 نکاتی ایجنڈا کی کاپی بول نیوز نے حاصل کرلی۔

لوکل کونسلز میں مخصوص نشستوں کے متعلق نوٹیفکیشن کا معاملہ کابینہ اجلاس میں زیر غور ہوگا جبکہ ہیلتھ کیئر کمیشن میں کمشنرز کی تقرری کی سندھ کابینہ منظوری دے گی۔

سندھ کابینہ بلوچستان میں سونے تانبے کے منصوبے ریکوڈیک پر کام کرنے والی کمپنی کی سندھ بورڈ میں اسٹیمپ ڈیوٹی معافی کرنے کی منظوری دے گی جبکہ پیپلز بس سروس منصوبے کے لئے مزید بسوں کی خریداری کی بھی کابینہ منظوری دے گی۔

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے سندھ میں مزید سینٹرز بنانے کے لئے سندھ حکومت اور اینٹی نارکوٹکس فورس میں معاہدے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

سینئر سٹیزن ویلفیئر ایکٹ 2014 میں تجویز کردہ ترمیم پر بھی سندھ کابینہ غور کرے گی جبکہ عمر قید کی سزا کاٹنے والے مجرموں کو تعلیم حاصل کرنے کی چھوٹ دینے کا معاملے پر بھی سندھ کابینہ غور کرے گی

بلدیہ فیکٹری میں آگ سے متاثرین کے اہل خانہ کو نجی انشورنس کمپنی ای ایف یو کے زریعے فنڈز جاری کرنے کے ایم او یو کو منسوخ کرنے کی کابینہ منظوری دے گی جبکہ تعلیمی اداروں کو ایجوکیشن سٹی میں زمینیں الاٹ کا معاملہ بھی سندھ کابینہ اجلاس کا حصہ ہوگا

متعلقہ خبریں

Exit mobile version