Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں کرونا کے 33 نئے کیسز، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی‘ قومی ادارہ صحت پاکستا’

قومی ادارہ صحت پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے یہ تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 33 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں تاہم کرونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے

 تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے ٹوئٹر کے ذریعے یہ تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 942 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے مطابق کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد رہی۔

اسکے باوجود اس وقت ملک بھر میں کرونا سے متاثر 19 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

کرونا کے نئے ویرینٹ نے پاکستان میں بھی اپنے اثرات دکھانا شروع کردیئے ہیں

تفصیلات کے مطابق کرونا کے نئے ویرینٹ ایکس بی بی اور ایکس بی بی 1 کے کیسز کراچی میں رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔

اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے بتایا گیا ہے ککراچی میں اومی کرون کے ایکس بی بی اور ایکس بی بی ون ویرئینٹ کے پانچ کیسز سامنے آگئے  ماہرین صحت کے مطابق اومی کرون کے نئے ویرینٹس اور سب ویرینٹس کا سامنے آنا قدرتی عمل ہے اور ہر نیا وئیرنٹ پہلے سے زیادہ فعال اور تیزی کے ساتھ  پھیلنے والا ہوگا

واضح رہے دنیا کے بعض ممالک میں کرونا وائرس کی نئی قسم آنےکے بعد بارڈر ہیلتھ سروسز کی جاری کردہ  ہدایت پر بین الااقوامی ہوائی اڈوں کی  پروازوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کا نیا ویریئنٹ زیادہ خطرناک نہیں ہوگا، وزیرصحت سندھ

متعلقہ خبریں

Exit mobile version